تنگوانی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایس یو پی کی جانب سے اہم اجلاس، شرکا ء کا گرمیاں شروع ہوتے ہی لوڈشیڈنگ شروع ہونے پر اظہار تشویش، مسلہ حل نہ ہونے پر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی

 
0
346

تنگوانی، مارچ 27 (ٹی این ایس): تنگوانی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ایس یو پی کی جانب سے اہم اجلاس جس کی صدارت شھنواز مرھٹو ۔اصغر شیخ احمد علی سبزوئی ۔احمد علی شیخ ۔سید گلزار شاہ نے کی جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سربراہاں نے کہا کہ کہ گرمی آتے ہیں واپڈا کے عملداروں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 15 سے 16 گھنٹے بند کرکے اپنی من مانیاں شروع کر دی ہیں جن کی وجہ سے شہری مفلوج ہوگئے اور کاروباری مراکز کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں کا سکون برباد ہونے پر سیپکو آفسراں سے ملاقات کرکے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے کوشش کی جائے گی اور اگر ہمارے مطالبے کو نہ مانا گیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔