عراق میں ملازمت کاجھانسہ دینے والا انسانی سمگلروں کا گروہ گرفتار

 
0
888

شہرنجف پہنچانے کے بعد عربیوں کے ہاتھوں تین سوڈالر میں فروخت کردیتے
سکستھ روڈ پر تاج محل پلازہ میں واقع گراس روٹ انٹرنیشنل اوورسیزایملائمنٹ پروموٹرزکے مالکان سردارشیراز اورسردار عاشق یہ گھناؤنا دھندہ کرتے ہیں
خریدار ہمیں تین دن تک بھوکارکھنے کے بعد ایک وقت کا کھاناملنااورمسلسل پیاسارکھے جانا، متاثرین کی روداد
بعد’’ٹی این ایس ورلڈ‘‘کی ٹیم کا حقائق سامنے لانے اوران انسانی سمگلروں کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی، مارچ 27 (ٹی این ایس): راولپنڈی شہرمیں انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک ایسے گروہ کا انکشاف ہواہے جوسادہ لوح شہریوں کو عراق میں ملازمت کاجھانسہ دیکر نہ صرف دونوں ہاتھوں سے لوٹتا ہے بلکہ انہیں عراق کے شہرنجف پہنچانے کے بعد عربیوں کے ہاتھوں تین سوڈالریعنی تیس ہزار روپے میں فروخت کردیتا ہےجس کے بعد قسمت کے یہ مارے خریداروں کے رحم وکرم پربھوکے پیاسے زندگی گزارنے پر مجبورہوجاتے ہیں۔

انسانوں کے ان بے رحم سوداگروں کے ہتھے چڑگنے والے بعض متاثرین نے ٹی این ایس کو بتایا کہ انھین مسلسل پیاسا رکھا اور تین تین دن تک بھوکارکھنے کے بعد ایک وقت کا کھانادیا جاتا تھا۔ ان کی زبانی یہ دل ہلادینے والی داستان سننے کے بعد’’ٹی این ایس ورلڈ‘‘کی ٹیم نے حقائق سامنے لانے اوران انسانی سمگلروں کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 حاصل کردہ معلومات کے مطابق سکستھ روڈ راولپنڈی میں تاج محل پلازہ میں واقع گراس روٹ انٹرنیشنل اوورسیزایملائمنٹ پروموٹرزکے مالکان سردارشیراز اورسردار عاشق نے جوآپس میں رشتہ داربھی ہیں انتہائی چالاکی اورمکاری کے ساتھ اٹھارہ شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔عراق کے شہرنجف میں ڈائیووکمپنی میں ملازمت کاجھانسہ دیااوران تمام شہریوں کو اپنے سب ایجنٹ شہزادمہدی کے حوالے کیاجوانہیں اسلام آباد سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لے گیاجہاں سے انھیں ایئرعربیہ کی فلائٹ سے براستہ شارجہ عراق کے شہرنجف ایئرپورٹ پر پہنچایا گیا۔

متاثرین کاکہناہے کہ انھوں نے ایف آئی اے اسلام آباد زون کو تحریری درخواست دے رکھی ہے۔جس کی تفتیش سب انسپکٹر ریاض نیازی کو سونپی گئی ہے۔تفتیشی آفیسرکاکہناہے کہ بہت جلد متاثرین کو انصاف ملے گااوراصل ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے متاثرین کی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔