دیامر ٗلینڈ سلائیڈنگ سے 6 افرادجاں بحق ، ملبے سے چار لاشوں کو نکال لیا گیا ٗمتعدد زخمی

 
0
620

دیامر مارچ 28(ٹی این ایس)دیامدیامر کے سب ڈویژن داریل کے گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افرادجاں بحق ہوگئے ، ملبے سے چار لاشوں کو نکال لیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دیامرکے سب ڈویژن داریل کے ایک گاؤں میں آبادی سے ملحقہ پہاڑ سے لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 6افرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چار افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں ،مزید دو لاشوں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔واقعہ میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایک زخمی کونکال کرڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرداریل محمدطارق کی قیادت میں امدادی ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی ہے۔