آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) اور کینسر کیئر ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سنٹر فاؤنڈیشن کے  درمیان کینسر کے علاج کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

 
0
875

اسلام آباد ،مارچ 28(ٹی این ایس):آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) اور کینسر کیئر ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سنٹر فاؤنڈیشن ( سی سی ایچ اینڈ آر سی ایف ) نے کینسر جیسے مرض کے علاج کے لئے ایک مفاہمت کی یاداشت ( ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں ۔ جس کے تحت دونوں آرگنائزیشنز کینسر کے نادار اور غریب مریضوں، خاص طور پر ایسی خواتین جنھیں یہ خطرناک قسم کا مرض لاحق ہو گا ، کے علاج معالجے کے لئے مشترکہ کوشش کریں گی ۔
او جی ڈی سی ایل نے جدید آلات سے لیس ریڈی ایشن مشین کی خریداری کے لئے سی سی ایچ اینڈ آر سی ایف کو 150 ملین روپے بطور عطیہ دیا ہے ۔ اس کے علاوہ سی سی ایچ اینڈ آر سی ا یف، او جی ڈی سی ایل کے آپریشنل ایریاز کے گرد و نواح میں بسنے والے غریب اور نادار لوگوں کے لئے کینسر کے مرض کی تشخیص کے لئے میموگرافی اسکریننگ کا اہتمام کرے گی اورکینسر سے متاثرہ افراد کے مرض کی تشخیص اسکریننگ کے ذریعے کی جائے گی اور ان کا مفت علاج معالجہ کیا جائے گا۔
او جی ڈی سی ایل کے اعلی انتظامیہ فیلڈز کے گرد و نواح میں بسنے والے غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے اور فلاح و بہبود کے لئے مزید ایسے اقدامات کرتی رہے گی ۔