بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا بھر پور استعمال کر رہا ہے ٗ سید علی گیلانی 

 
0
330

سرینگر، مارچ 29(ٹی این ایس): مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو انتہائی بدتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ فرقہ پرست اور متعصب حکومت کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا بھر پور استعمال کر رہی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے سید علی گیلانی نے سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو ہمیشہ سامنے رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ۔

مبنی برحق جدوجہد میں ثابت قدم رہتے ہوئے آپسی انتشار سے بچنے کے لیے ہرممکن کوشش کرنا ہو گی۔ سید علی گیلانی نے کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کیلئے نت نئے حربے استعمال اور اپنی فورسز کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے۔ اانہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے بھارت نواز سیاست دانوں نے بیگناہ شہریوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اگر یہ لوگ اپنی عوام سے مخلص ہوتے تو یہ نام نہاد اسمبلی اور بھارتی پارلیمنٹ سے مستعفی ہو کر حق خود ارادیت کی تحریک میں شامل ہو جاتے۔ سید علی گیلانی نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ نام نہاد انتخابی ڈراموں کا مکمل بائیکاٹ کریں اور تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر جوش اور مستعد رہیں۔ سید علی گیلانی کی صدرات میں ہونے والے کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں حقِ خودارادیت کی تحریک کے تناظر میں مقبوضہ علاقے کی مومودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہ بات دہرائی گئی کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور کل جماعتی حریت کانفرنس اسکے حل کیلئے تمام پر امن ذرائع کا استعمال جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں بھارت کے کسی دباؤ کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اقوامِ متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی پاس کر دہ قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔

اجلاس میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور عالمی ریڈکراس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم نجات دلانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔ اجلاس میں نئی دلی کی تہاڑ جیل اور دیگر جیلوں میں نظر بندکشمیری حریت حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے ساتھ روا رکھنے جانے والے بہیمانہ سلوک کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے نظر بندوں کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں محمد رفق اویسی ، سید محمد شفیع ، سید امتیاز شاہ، ایڈوکیٹ محمد شفیع ریشی، محمد شفیع لون ، ایڈوکیٹ زمرودہ حبیب، فیروز احمد خان ، آغا سید محمد یسعوف ، محمد یٰسین عطائی، محمد یوسف نقاش ، بلال احمد صدیقی ، حکیم عبدالرشید ، غلام نبی سمجھی ،غلام محمد ناگو اور غلام احمد گلزار اور دیگر شریک تھے۔