ٹڈاپ اسکینڈل ٗسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ٗ ملزمان کا صحت جرم سے انکار 

 
0
383

کراچی، مارچ 29(ٹی این ایس): وفاقی اینٹی کرپشن نے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔بدھ کو کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کی سماعت ہوئی، اسکینڈل میں ملزمان پرفراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔عدالت نے دوران سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جس کی صحت سے ملزمان نے انکار کردیا۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور یوسف رضا گیلانی سے استفسار کیا کہ آپ ان الزامات پر کیا کہیں گے،اس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ الزامات جھوٹے ہیں وہ ان کی صحت سے انکار کرتے ہیں۔سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے ایک ہی درخواست کی کہ ان کا جو فرنٹ مین ہے وہ کون ہے اس کی شکل ہی دکھادیں۔سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میاں نواز شریف کو احساس ہوا کہ ان کی غلطی تھی، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات پرلوگ باتیں کررہے ہیں، اپنے دور میں ایک دفعہ چیف جسٹس کے پاس ڈنر میں گیا تھا جو میڈیا میں بھی آیاتھا۔