اسلام آباد پولیس کی آبپارہ، سبزی منڈی، بارہ کہو اور شالیمار کے علاقوں میں کاروائیاں، نصف درجن سے زائد شراب و چرس فروش اور چور گرفتار

 
0
614

اسلام آباد، مارچ  30  (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس نے آبپارہ، سبزی منڈی، بارہ کہو اور شالیمار کے علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے نصف درجن سے زائد   شراب و چرس فروشوں اور چوروں کو گرفتار کرکے ان کے  پاس سے شراب منشیات اور دیگر اشیاء برآمد کیں۔

ٹی این ایس کے نمائندوں کے مطابق تھانہ آبپارہ پولیس  کی  نے کاروائی کرتے ہوئے  ایک  شراب فروش اکرم مسیح  عرف بالی ولدیعقوب مسیح سکنہ 66کواٹر سیکٹر جی سیون ٹو  گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے  بوتلیں شراب 240 گرام  چرس برآمد کیا۔

 

تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ایک اور کاروائی میں تین ملزمان گرفتار گرفتار کر لئے اور ان کے پاس سے  2 پسٹل ایک خنجر 5 چھینے گئے موبائل فون ایک موٹرسائیکل ونقدی برآمد کئے۔جبکہ دوہرے قتل اور اقدام قتل میں اشتھاری مجرم سید باچا کو بھی گرفتار کر لیا۔

دوسری طرف سی آئی اے پولیس نے  ایک منشیات فروش گرفتارنعمان سکنہ بھارہ کو گرفتار کرکے 1170 گرام چرس برآمد کرلی۔

تھانہ شالیمار پولیس نےملزم شکیل احمد گرفتار  کرکے اس سے   8کین بیئر برآمد کی اور ایک اور کاروائی کے دوران 2چوروں محمد سلیم اورگل نواز کو گرفتار کر کے ان سے چوری شدہ مال برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے ان کاروائیوں پر  پولیس اہلکاروں اور افسران کو شاباشی دی.