کرائم سین کی کوریج کے دوران میڈیاکے نمائندوں کو اہم امورسے متعلق آگاہ اورپولیس ومیڈیاکےدرمیان غلط فہمیوں کو دورکرنے کے لئے پولیس میڈیاورکشاپ کا اہتمام

 
0
500

ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے میڈیاکے نمائندوں سمیت پولیس افسران وتفتیشی ٹیم کے لئے ایس اوپی بنادیاگیا:آئی جی تیموری
اسلام آباد، مارچ 29 (ٹی این ایس): وفاقی پولیس کے زیراہتمام گزشتہ روز کرائم سین کے حوالے سے’’ پولیس میڈیاورکشاپ ‘‘کا اہتمام کیاگیا۔ ورکشاپ میں آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری اورایس ایس پی اسلام آباد سمیت دیگرپولیس افسران اورمیڈیاکے نمائندوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد کرائم سین کی کوریج کے دوران میڈیاکے نمائندوں کو اہم امورسے متعلق آگاہ کرنااورپولیس ومیڈیاکے درمیان پیش آنے والی غلط فہمیوں کو دورکرناتھا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ اہم واقعات کی کوریج کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے میڈیاکے نمائندوں سمیت پولیس افسران وتفتیشی ٹیم کے لئے ایس اوپی بنادیاگیا اوراہم واقعات کی معلومات کے لئے میڈیاکارنرہوگا۔

 ورکشاپ سےخیبرپختونخواہ پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنزمحمدعلی باباخیل نے بھی خطاب کیا ۔
ورکشاپ کے دوران میڈیاکے نمائندوں کو موک ایکسرسائزبھی دکھائی گئیں اورکرائم سین کی تحقیقات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔