ٹی این ایس ورلڈ‘‘ کی نشاندہی پر انسانی سمگلروں کے دفترپر ایف آئی اے کاچھاپہ، ایک ملزم گرفتار، پاسپورٹ اوردیگراشیاء ضبط

 
0
433

راولپنڈی، مارچ 29 (ٹی این ایس): ٹی این ایس ورلڈ‘‘ کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے دفترپر چھاپہ مارتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیاجبکہ دفترمیں تلاشی کے دوران پاسپورٹ اوردیگراشیاء بھی قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

’’ٹی این ایس ورلڈ‘‘نے منگل کے روز سکستھ روڈ پر تاج محل پلازہ میں واقع گراس روٹ انٹرنیشنل اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرزکے مالکان سردار شیرازاورسردار عاشق نامی ایجنٹوں کے ہاتھوں لٹنے والوں کی داستان اپنے پروگرام’’کرائم رپورٹر‘‘ میں پیش کی تھی جس پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی اورجمعرات کو مذکورہ دفترپر ایک کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے واقعہ میں ملوث ایک انسانی سمگلرکو گرفتارکرلیااوراہم دستاویزات اورپاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا۔
پلندری آزادکشمیرسے تعلق رکھنے والے ان ایجنٹوں نے اٹھارہ شہریوں کو عراق کے شہرنجف میں ملازمت دلانے کاجھانسہ دیکر نہ صرف انہیں ان کی جمع پونجی سے محروم کیابلکہ اپنے سب ایجنٹ شہزادمہدی کے ذریعے نجف پہنچانے کے بعدانہیں تین سوڈالرمیں عراقیوں کے ہاتھوں فروخت بھی کردیاتھا۔ عراق میں بیچے جانے والے ان پاکستانیوں کیساتھ جو سلوک ہوتا تھا اسے جان کر رونگھڑے کھڑے ہوجاتے ہیں۔