کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا قیدی جاں بحق

 
0
393

لاہور،مارچ30(ٹی این ایس):لاہور کی کوٹ لکھپت سینٹرل جیل میں سزائے موت کا ایک قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق 63سالہ عبدالرشیدکوٹ لکھپت جیل میں قتل کے جرم کی سزا کاٹ رہا تھا۔کچھ عرصہ قبل عبدالرشید کو بیماری کے باعث جناح اسپتال میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز چل بسا۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔