حکومت واضح کرے کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات میں کیا بات ہوئی: سید خورشید شاہ 

 
0
279

سکھر،مارچ30(ٹی این ایس):قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت واضح کرے کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات میں کیا بات ہوئی۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ دو گھنٹے کی ملاقات میں صرف پانی اور کچرے پر تو بات نہیں ہوئی ہوگی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات کا یہ وقت نہیں تھا، وزیراعظم کی جانب سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آنی چاہیے۔سیدخورشید شاہ کایہ بھی کہنا ہے کہ باجوہ ڈاکٹرائن کی پاک فوج کی جانب سیبھی تردید آچکی ہے،تو مزید بات کرنا نامناسب ہے۔