صائم علی اور سارہ گنڈا پور مارننگ شو میں جج کے فرائض سرانجام دینے لگے

 
0
896

لاہور، مارچ 30(ٹی این ایس): اداکار و ماڈل صائم علی اور معروف ڈریس ڈیزائنر سارہ گنڈا پور مارننگ شو میں جج کے فرائض سرانجام دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے جاری مارننگ شو میں اداکار وماڈل صائم علی اور معروف ڈریس ڈیزائنر سارہ گنڈا پور شو میں ہونے والے مختلف مقابلوں میں بطور جج اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ صائم علی اداکاری کے ساتھ کسی شو میں جج بن کر بیٹھے ہیں ۔سارہ گنڈ پور اور صائم علی نے سات روز تک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بڑے عمدہ طریقے سے اپنے فرائض انجام دئیے جس پر ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے ان کی صلاحیتوں کو بھرپور سراہا گیا ۔