خوشبو اور ببر ک شاہ کے ملتان میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ میں دو ہفتے کی تاخیر ہوگئی

 
0
1951

لاہور، مارچ 30(ٹی این ایس):اداکارہ خوشبو اور ببر ک شاہ کے ملتان میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں دو ہفتے کی تاخیر ہوگئی۔ بتایاگیا ہے کہ اداکارہ خوشبو اور ببرک شاہ نے ملتان میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ہیر رانجھا ‘‘میں پرفارم کرنا تھا مگر اداکارہ خوشبو کو الفلاح تھیٹرکی ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہ مل سکی کیونکہ خوشبو نے الفلاح تھیٹر کی انتظامیہ کے ساتھ الفلاح میں کام کرنے کا معاہدہ کررکھا ہے اور اسی وجہ سے ان کو ملتان میں ڈرامہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی ۔ ذرائع کے مطابق اگلے دو ہفتے کے دوران اداکارہ خوشبو ببرک شاہ کے ساتھ ملتان میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ہیر رانجھا میں پرفارم کریں گی ۔