پھانسی اور عمر قید کی سزائیں ختم نبوت ﷺکی تحریک کا راستہ روک نہیں سکیں، حکومت کو یکم اپریل تک معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کی مہلت ہے اس کے بعد ہم اپنے آیندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے: خادم رضوی

 
0
351

کراچی، مارچ 30 (ٹی این ایس ) : تحریک لبیک یارسول اللہﷺ پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ پھانسی اور عمر قید کی سزائیں ختم نبوت ﷺکی تحریک کا راستہ روک نہیں سکیں، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا سب سے پہلا اعزاز پاکستان کی قومی اسمبلی کو ہے۔آج بھی پوراملک تاجدار ختم نبوت ﷺزندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہا ہے۔ قانون تحفظ ناموس رسالت ﷺمیں ترمیم اور تبدیلی کی کوشیش کرنے والے تاریخ میں مرجائیں گے اور ناموس رسالت ﷺپر پہرہ دینے والے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج کے موقع پر لاہور ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براہ راست اور ٹیلی فونک خطاب کے ذریعے کراچی حیدرآباد، سکھر اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ خادم حسین رضوی نے کہا حکومت ہم سے معاہدہ کرکے خود معاہد ے سے انحراف بھی کرے اور پھر ہمیں ہی ملزم بھی قراددیا جائے۔ یہ دینا کا کون ساانصاف ہے؟ حکومت راجہ ظفرالحق کی رپورٹ کو وعدے کے مطابق عوام کے سامنے کیوں پیش نہیں کررہی ہے؟۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے عمل سے قادیانی نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تو ہم نے بھی اپنے پیارے نبیﷺکی ناموس کیلئے جان دینے کا فیصلہ دربار رسول اللہ ﷺمیں کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو یکم اپریل تک معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کی مہلت دی ہے اس کے بعد ہم اپنے آیندہ لائحہ عمل کا فیصلہ مرکزی مجلس شوری میں کریں گے۔
قبل ازیں کراچی کے چھ اضلاع سے ضلعی عہدے داروں کی قیادت میں احتجاجی ریلیاں مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پہنچیں۔ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں علامہ خادم حسین رضوی کے پوسٹرر کے علاوہ دیگر مطالبات پر مبنی بینرز اورکتبے بھی تھے۔
ریلی کے شرکاء وقفے وقفے سے لبیک یارسول اللہ ﷺ کے فلک شگاف نعرے بھی لگارہے تھے۔ کراچی پریس کلب کے سامنے تحریک کے صوبائی امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ نا اہل نوازشریف کے دل میں قادیانیوں کو محفوظ راستہ دینے کے جرم کا کوئی خیال نہیں ہے تو جاتی امراء میں نمایشی محفل میلاد کی انہیں کیوں ضرورت پیش آرہی ہے؟ وہ مینار پاکستان اور قائد اعظم کے مزار پر کھڑے ہوکر جامعات میں قادیانی ڈاکٹر سے منسوب چیئرز کے فیصلے کو واپس لیکر اعلانیہ اس گناہ سے توبہ کیوں نہیں کرتے ہیں؟۔ یہ پاکستان کے غیور مسلمانوں کے ایمان کا معاملہ ہے بدترین گناہ گاربھی شاہِ بطحاﷺکی ناموس پر کٹ تو سکتا ہے لیکن بک نہیں سکتا۔ ناموس رسالت ﷺکے قانون میں ترمیم کی بنیاد پر آیندہ الیکشن ہوں گے۔ عوام جاگتے رہیں۔
بعد ازاں تحریک کے کراچی ڈویژن کے امیر علامہ سید زمان علی جعفری القادری نے کہا کہ 1977ء میں بھی کراچی تحریک نظام مصطفی ﷺکا مرکز تھا اور 2018ء کے انتخاب میں بھی اہل کراچی تاجدار ختم نبوت ﷺ زندہ باد تحریک کا ہرا وّل دستہ ہوں گے۔رسول اللہ ﷺ کے پروانوں نے ہمیشہ تاریخ میں اپنے آپ کو زندہ رکھا ہے اس تحریک میں بھی انشا اللہ وہ کامیاب اور سرخروں ہوں گے۔
اس موقع پر علامہ رضی حسینی، علامہ احمد رضا قادری، مفتی مبارک عباسی، مفتی عابد مبارک ودیگر نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا اورآخرمیں ایک قرارداد منظور کی گی کہ تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے قائدین آیندہ کے لائحہ عمل کا جو بھی اعلان کریں گے ہم اس پر لبیک کہیں گے۔