وزیر اعلی پنجاب کا ایک اور احسن اقدام راولپنڈی شہر میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا

 
0
404

راولپنڈی مارچ 30 (ٹی این ایس ): وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا ایک اور احسن اقدام راولپنڈی شہر میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ پچاس موٹر بائیک ایمبولینسس شہر کے گنجان آباد علاقوں سے شہریوں کو بروقت ہاسپٹل منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ بروقت طبی امداد بھی فراہم کریں گی۔ ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نے ریسکیو سٹاف سے حلف بھی لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ خادم اعلی پنجاب نے بلا تفریق پنجاب بھر میں انقلابی اقدامات کئے ہیں انہیں اقدامات میں ایک ریسکیو 1122 بھی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ آج پنجاب کے ہر ضلع میں ریسکیو سروس کامیابی سے جاری ہے اور اب ہم دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ سارک ممالک کو بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نے ریسکیو سٹاف سے حلف بھی لیا۔