پشاور : خواجہ سراء کو اس کے دوست نے چاقو کے وار سے زخمی کر دیا

 
0
300

پشاور ،مارچ31(ٹی این ایس):پشاور میں ایک خواجہ سراء کو اس کے دوست نے چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔پشاور میں حاجی کیمپ بس اسٹینڈ کے قریب خواجہ سراء پر اس کے دوست نے تلخ کلامی کے بعد چاقو سے حملہ کردیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ گلبہار کی حدود میں پیش آیا، جہاں ملزم عادل شہزاد نے اپنے دوست خواجہ سراء فاروق کو چاقو کے وار سے زخمی کیا۔پولیس کے مطابق خواجہ سراء کو معمولی زخم آئے جس کے بعد اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے ملزم عادل شہزاد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں دوست سخاکوٹ سے پشاور آئے تھے، جہاں دونوں کا تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا۔