حضرت علیؓ کا یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

 
0
430

لاہور ، مارچ 31(ٹی این ایس):امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالبؓ کا یوم ولادت گزشتہ روز 13رجب المرجب کو ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے مساجد، امام بارگاہوں و مختلف مقامات پر خصوصی محافل و تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں خلیفہ چہارم کی دین اسلام کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔