احسن خان اور صباء قمر کی فلم ’’ مومل رانو ‘‘ (کل)پاکستان فلم فیسٹیول میں پیش کی جائیگی

 
0
1011

لاہور ، مارچ 31(ٹی این ایس): اداکار احسن خان اور صباء قمر کی فلم ’’ مومل رانو ‘‘ آج (اتوار )یکم اپریل کو کراچی میں ہونے والے پاکستان فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی ۔ فلم نپلیکس سینما میں پیش کی جائے گی ۔فلم کے ڈائریکٹر سراج الحق ہیں ۔اس حوالے سے صباء قمر اور احسن خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہماری فلم پاکستان فلم فیسٹیول میں اول نمبر پر آئے گی تاہم اس کا فیصلہ دیکھنے والوں نے کرنا ہے ۔ جبکہ پاکستان فلم فیسٹیول میلے میں دیگر فلمیں بھی دکھائی جائیں گی ۔