سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان تبدیل،سینئر سپریڈنٹ پولیس افضال احمد کوثر کو ذمہ داری سونپ دی گئی

 
0
530

راولپنڈی، مارچ 31 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان کو تبدیل کر کے ان کی جگہ سینئر سپریڈنٹ پولیس افضال احمد کوثر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی  اسرار احمد خان کو  فوری طور پر تبدیل کرکے نئے احکامات تک  سنٹرل پولیس آفس پنجاب  رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے  جبکہ سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس  PHP افضال احمد کوثر  افضال احمد کوثر کو سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی   کا اضافی چارج  دیا جاتا ہے۔

افضال احمد گریڈ 19 کے آفیسر اور پولیس سروس گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔