یمن میں شادی کا جشن ماتم میں تبدیل ،ہوائی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

 
0
406

صنعاء،اپریل01 (ٹی این ایس):یمن کے جنوبی شہر عدن میں ایک شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم سمت کی طرف سے آنے والی گولی نے شادی کے جشن کو اس وقت ماتم میں بدل دیا جب گولی ایک نوجوان کے سرمیں لگی اور وہ موقع پر دم توڑ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک نوجوان کی شادی کے موقع پر اس کے دوستوں نے خوشی میں ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ ہوائی فائرنگ کے دوران بندوق سے نکلنے والی ایک گولی ایک نوجوان کے سرمیں جا لگی۔ اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر اسپتال پہنچانے سے قبل ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ہوائی فائرنگ سے کسی یمنی شہری کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔ہوائی فائرنگ میں شادی کی تقریب میں شریک نوجوان کی موت کے بعد شہریوں نے ہوائی فائرنگ کرنے کے مرتکب عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے