یاسر عرفات اسرائیلی وزیراعظم اسحاق کے قتل پرشدید دکھی ہوئے ،ناصر القدوہ 

 
0
504

مقبوضہ بیت المقدس،اپریل01 (ٹی این ایس):سابق فلسطینی وزیرخارجہ اورسینئر سفارت کار ناصر القدوہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اسحاق رابین کے قتل پر لیجنڈ فلسطینی لیڈر یاسرعرفات شدید صدمے سے دوچار ہوئے تھے اور انہوں نے رابین کے قتل پر سخت غم وغصے کا اظہارکیا تھا۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ میں نے اسحاق رابین پر ابو عمارکو غصے میں دیکھا اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ شمعون پیریز کی آمد سے مطمئن نہیں۔ یاسرعرفات اس معاملے میں کوئی بات کرنا نہیں چاہتے تھے۔القدوہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ یاسرعرفات سمجھتے کہ اسرائیلی تنظیم کی جانب سے اسحاق رابین کے قتل کا سبب امن معاہدے ہے کیونکہ اسرائیلی اشرافیہ ایسا نہیں چاہتی تھی۔ رابین کے قتل کے بعد حالات ایک بار پھر پیچھے کی طرف پلٹتے دکھائی دیتے تھے اور امن مساعی کے آگے بڑھنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے تھے۔