قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی 

 
0
678

کوئٹہ ،02 اپریل(ٹی این ایس):کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ اتنا شدید تھا کہ اس کی لپیٹ میں آ کر 6 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔ پولیس اہلکاروں نے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر کے ملزموں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت، بشیر، غلام رسول، عبدالحمید اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔