میرے خلاف جے آئی ٹی کی چالاکیوں کا پول کھل گیا:نواز شریف

 
0
355

اسلام آباد،02 اپریل(ٹی این ایس):نواز شریف کا کہنا ہے ن لیگ 2018 کا الیکشن جیتتی نظر آرہی ہے لیکن چند افراد نہیں چاہتے کہ ن لیگ 2018 کا الیکشن جیتے۔ انہوں نے کہا پوری قوم جان چکی ہے اصل میں کیس ہے کیا۔ عدالت نے ایک اقامہ اور خیالی تنخواہ پر فیصلہ کیا، یہ عوامی طوفان ہے، سینیٹ الیکشن نہیں جسے کوئی روک سکے۔سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے بائیکاٹ نہیں کیا بلکہ مقدمہ لڑا ہے، واجد ضیا کسی سوال کا جواب نہیں دے سکے، پوری قوم معاملے کی حقیقت جان چکی ہے۔ انہوں نے کہا میرے خلاف جے آئی ٹی کی چالاکیوں کا پول کھل گیا، عوام کے سامنے الزامات کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا واجد ضیا نہیں بتا سکے کہ کہاں اور کیا چوری ہوئی لیکن مقدمہ پھر بھی چل رہا ہے، میں آپکو بتاتا ہوں اصل مقدمہ ہے کیا، کوشش ہے کسی طرح نواز شریف کو سزا ہو۔