مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف سے بند، ٹریفک اور ہائی وے پولیس کیجانب سے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت

 
0
393

اسلام آباد، اپریل 03 (ٹی این ایس): مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف سے بند ہے۔ اس سلسلہ میں ٹریفک اور ہائی وے پولیس نے شہریوں کی مشکلات قدرے کم کرنے کی خاطر  انھیں درجہ ذیل ہدایات دی ہیں۔

لاہور سے آنے والی ٹریفک روات ٹی کراس اے سے راولپنڈی کی طرف جائے

پشاور سےآنے والی ٹریفک 26 نمبر چونگی سے موٹروے استعمال کرے

زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد جانے والے شہری کشمیر ہائی وے نائینتھ ایونیو استعمال کریں

کرال چوک سے بجانب فیض آباد،اسلام آباد آنے والی چهوٹی ٹریفک براستہ راولپنڈی،راول روڈ مری روڈ ناینتھ ایونیو اور آئ جے پی روڈ استعمال کرے

راول ڈیم سے بجانب فیض آباد جانے والی ٹریفک لہتراڑ روڈ،کهنہ پل ایکسپریس ہائی وے استعمال کرے

جبکہ کهنہ پل سے فیض آباد جانے والی چهوٹی ٹریفک کهنہ پل لہتراڑ روڈ پارک استعمال کرے