اسلام آباد اپریل 3 (ٹی این ایس) حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، حلقہ بندیوں پر اعتراضات آج 4 بجےتک الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں جاسکیں گے، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق جبکہ ملک بھر سے اب تک729 اعتراضات الیکشن کمیشن میں دائر کروائے جا چکے ہیں۔
جس میں پنجاب اور اسلام آباد سے سب سے زیادہ 368اعترضات دائر ہوئے، سندھ سے 188،خیبرپختونخواہ فاٹا سے 102 اعتراضات دائر ہوئے،جبکہ بلوچستان سے مجوزہ حلقہ بندیوں 71 اعتراضات دائر ہوئے.
تفصیلات کے مطابق مجوزہ حلقہ بندیوں پر دائر اعترضات پر الیکشن کمیشن کل سے سماعتیں شروع کریگا۔