ڈیوس کپ ٹینس کے  حوالے سے خصوصی  پریس کانفرنس

 
0
266

اسلام آباد اپریل 3  (ٹی این ایس) کیپٹن خالد نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر امید ہیں کہ ہمیں اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

ازبکستان کی ورلڈ رینکگ کے ساتھ سخت  مقابلہ ہے، اس موقع پر  قومی ٹینس سٹار  اعصام الحق کا کہنا تھا  کہ

تیاری بہت اچھی ہے اور اسی ٹیم کے ساتھ پہلے بھی جیتے ہیں،

ازبک ٹیم میں سخت کھلاڑی بھی شامل ہے لیکن وہ پانچ میں سے تین میچز کھیلیں گے۔

کھلاڑی عقیل خان کا کہنا تھا کہ مجھے انجری کی وجہ سے ڈیڑھ ماہ ریسٹ کرنا پڑا، لاہور کا ٹورنامنٹ پریکٹس کے لئے کھیلا اور  اللہ نے فتح دی۔   ہیرا عاشق کہتے ہیں کہ پہلی دفعہ پاکستان کے لیے کھیل رہا ہوں، سنئیرز کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا-

ازبک ٹیم کے کپتان ڈینس استومین کا  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ڈیوس کپ کے لیے آنا بہت خوشی کی بات ہے، ہماری ٹیم سخت ہے لیکن پاکستان کی ٹیم بھی کسی سے کم نہیں۔ ہمیں پوری دنیا میں کھیلنے کا تجربہ ہے مگر ڈیوس کپ چونکہ پاکستان کے ہوم گراونڈ میں ہے اور اس لیے انکا کھیل بھی یقینا بہتر اور مقابلے کا ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کھیل سے پہلے پریشر ہوتا ہے لیکن جب جیتنے کا ارادہ ہو تو مقابلہ جم کے کیا جاتا ہے

پاکستان کے سیکورٹی بارے سوال میں کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کے بہت اچھے حالات ہیں اور ہم نے ٹینس کورٹس اور دیگر جگہوں کا بھی دورہ کیا…