الیکشن کمیشن میں نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد مسلم لیگ نواز کی رجسٹریشن منسوخی کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کی سماعت

 
0
383

اسلام آباد اپریل 3   (ٹی این ایس):  خرم نواز گنڈاپور اور مخدوم نیاز انقلابی نےمسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہا کہ  ایک نااہل شخص کے نام پر رجسٹرڈ مسلم لیگ نواز کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں میری درخواست بحال کی جائے۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمیشن نے  استفسار کیا کہ کیا آپکو یہ مسئلہ ہے کہ پارٹی کے نام کے ساتھ نواز نہ لگے،

اس پر درخواست گزار نے کہا کہ میں اس بات پر دلائل دینا چاہتا ہوں، مجھے تاریخ دی جائے، جس پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ

آپکی درخواست بحال کرتے ہیں آپ ابھی دلائل دیں، تو اس پر وکیل نے کہا کہ مجھے دلائل دینے کے لیے وقت دیا جائے، جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی