سپریم کورٹ نے حج کوٹہ درخواست خارج کر دی

 
0
367

اسلام آباد اپریل 3 (ٹی این ایس) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومت کی درخواست خارج کر دی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومتی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔دوران سماعت عدالت نے قرار دیا ہے کہ عدالتی فیصلے کو کابینہ کیسے غیرموثر کر سکتی ہے؟عوام کوآرام دہ حج کی سہولت بھی ہونی چاہیے جبکہ حج کوٹہ نہیں بڑھے گا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی تھی،جس کے بعد کابینہ نے سرکاری کوٹہ 60فیصد سے بڑھا کر 67فیصد کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سر کاری کوٹہ 67فیصدکے بجائے 60 فیصد کردیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں غیرقانونی بات کیاہے، عدالتی فیصلے کوکابینہ کیسے غیرموثر کرسکتی ہے؟ سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ساٹھ فیصد حج کوٹہ سرکاری جبکہ چالیس فیصد پرائیویٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت کی درخواست مستر د کردی ۔