مقبوضہ وادی میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم قابلِ مذمت ہیں:آرمی چیف

 
0
406

راولپنڈی،03اپریل(ٹی این ایس):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کا معصوم کشمیریوں پر ظلم انتہائی قابلِ مذمت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت طاقت کے زور پر حقِ خودارادیت کی تحریک کو نہیں دبا سکتا۔ مقبوضہ وادی میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم قابلِ مذمت ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی بھی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی پر گولہ باری بھی وحشیانہ عمل ہے۔