ویڈیو گیم’’کال آف ڈیوٹی ‘‘ 12اکتوبرکولانچ کردی جائے گی

 
0
399

نیویارک ،03اپریل(ٹی این ایس):ایڈونچر سے بھرپورویڈیو گیم’’کال آف ڈیوٹی‘ ‘ 12اکتوبرکولانچ کردی جائے گی۔مشہور زمانہ ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ کانیاحصہ متعارف کروادیا گیا ہے جو کال آف ڈیوٹی سلسلے کی 15ویں گیم ہے ۔امریکی ویڈیو گیم ڈیویلپرزکی تیار کردہ اس گیم میں کئی نئے مشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ماہر نشانے بازفائٹرز،ہتھیاروں سے لیس طاقتور کھلاڑیوں اور خطرناک دشمنوں کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم ایکس باکس ون، پلے اسٹیشن فور اور مائیکرو سوفٹ وِنڈوزکے لیے موزوں ہے جو 12 اکتوبر کو لانچ کر دی جائے گی۔