فلم ’’لوراتری‘‘ 5اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

 
0
399

ممبئی ،03اپریل(ٹی این ایس):بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کی فلم ’’لوراتری‘‘5 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے بہنوئی کی فلم ’’لوراتری‘‘ 21 ستمبر کی بجائے اب 5 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم میں ا یوش شرما کے ساتھ نئی اداکارہ وارینا حسین جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ بارے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم سلمان خان فلمز کے بینر تلے بنائی جائے گی۔