گلی سے گزرنے والی خاتون پر نازیبا جملے کسنے محلہ دار کو مہنگے پڑ گئے

 
0
6013

گوجرانوالہ،03اپریل(ٹی این ایس):گوجرانوالہ میں گلی سے گزرنے والی خاتون پر نازیبا جملے کسنے محلہ دار کو مہنگے پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق گلہ لولو مہر والا کے رہائشی خالد کی بھابھی گلی سے گزر رہی تھی ۔گلی میں موجود محلے دار ریاض اور ساتھی خاتون پر نازیبا جملے کس رہا تھا۔خاتون کا دیور موقع پر پہنچ گیا اور سارا معاملہ دیکھ لیا ۔جس پر خالد سے برداشت نہ ہوا اور ریاض سے جھگڑا شروع کردیا ۔جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے ریاض دم توڑ گیا اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور ملزم خالد کو گرفتار کرکے تفشیش شروع کردی۔