پولیس گردی، 50 سالہ بوڑھے شخص سے پولیس نے پیسے مانگے،رقم نا دینے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 
0
423

تنگوانی اپریل 04( ٹی این ایس )کندھ کوٹ بخشاپور میں پولیس گردی 50 سالہ بوڑھے شخص سے پیسے مانگے جو نا دینے پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ورثا کی جانب سے تشدد ہونے والے بوڑھے کو ہسپتال لے آئے تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب بخشاپور تھانہ کی پولیس ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی جانب سے دیہاتی 50 سالہ علی دوست ڈومکی سے مال مویشی چھین کر پئسے وصول کرنے لگے جس پر نہ دینے کی صورت میں پولیس نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا متاثر شخص بے ہوش ہوگیا جس کا بھائی علی گل نے تشدد بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ پہنچ گیا عدالت نے متاثرہ کی حالت دیکھ کر فوری ہسپتال داخل ہونے کا حکم دیا جہاں پر ان کے ورثا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس گردی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او اپنے اخراجات نکالنے کہ لئے ہم سے مال مویشیاں چھینتے ہیں اور پھر پئسے وصول کرکے چھوڑ دیتے اس طرح ہمارے 50 سالہ بھائی نے پئسے نہیں دیئے اور پولیس تشدد کا نشانہ بنا یا ہے ان کا کہنا تھا کہ پورے ضلع میں کسی تھانے پر ہمارے اوپر کوئی مقدمہ درج نہیں ہم شریف دیہاتی ہیں اعلی حکام پولیس آفسران کی انکوائری کراکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ہمیں ڈر ہے کہ پولیس والے جھوٹی آپریشن میں ہمیں مار بھی دی گی،