عہدے اور اختیارات اللہ تعالی کی امانت ہوتے ہیں،ہماراکام مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی

 
0
546

کوٹلی،06اپریل(ٹی این ایس):ڈپٹی کمشنر کوٹلی عبدالحمید کیانی نے کہا ہے،عہدے اور اختیارات اللہ تعالی کی امانت ہوتے ہیں،ہماراکام مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے۔میرے دفتر کے دروازے سائل اور شہریوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں،کوٹلی اچھے لوگوں کا ضلع ہے،کوشش ہوگی کہ لوگوں کے کام آکر ان کی دعائیں سمیٹوں ۔محکمہ مال میں اصلاحات لانا مشن ہے،شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے،اگر کوئی ماتحت کسی سے زیادتی کرے تو فی الفور اس کا ازالہ میرا مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں راجہ اسد آف انوہی سڑہوٹہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر راجہ ابرار سلہریا،سید قلب عباس،راجہ عامر محمود و دیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کوٹلی کے بارے میں جیسا سناتھا ویسا ہی پایا۔یہاں کا پانی میٹھا،یہاں کے لوگ اچھے،یہاں موسم اور ماحول مثالی اولیا کا مسکن ہے۔کوشش ہوگئی کہ عرصہ تعیناتی کے دوران کچھ ایسا کر جاؤں کہ یہاں کے لوگ برسوں یاد رکھیں۔اگر کسی بھی شہری کو کوئی مسلۂ درپیش ہو تو وہ بلا ججھک بغیر کسی سیاسی راہنماء کے میر ے دفتر آسکتا،جس کا ازالہ میری ذمہ داری ہوگی،انہوں نے کہا کہ کام اور مخنت کرنے والا انسان ہوں ،اور اللہ پاک کی ذات سے ہی صلہ کی تمناء رکھنے والا انسان ہو۔