کوٹلی‘محکمہ برقیات کے اہلکار وں پر دوران ڈیوٹی حملہ کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار

 
0
295

کوٹلی،06اپریل(ٹی این ایس):محکمہ برقیات کے اہلکار وں پر دوران ڈیوٹی حملہ کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار تفصیلات کے مطابق شباہت ہاشمی نے تھانہ پولیس کوٹلی کو محکمہ کی وساطت سے تحریری درخواست دی کے سٹاف کے ہمراہ منیل کے مقام پر بلنگ کر رہے تھے کے اس دوران تین ملزمان محمد مالک،تصدق ولد نیک محمد ،قاسم اور عدیل ساکنان منیل کلر نے روڈ پر بدتمیزی شروع کر دی منع کرنے پرحملہ کر دیا اور سرکاری ریکارڈ اور بجلی کے بل چھین کر ضائع کر دیے اور دھمکیاں دی کے آئندہ اس ایرا میں بل دینے آئے تو جان سے مار دیں گے جس پر پولیس نے ملزمان کے خلافAPC34/337/504/186/353کے تحت مقدمہ درج کر لیا اس دوران ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروالی تھی گذشتہ روز تصدق نامی ملزم کی ضمانت مسترد ہونے پر تھانہ پولیس کوٹلی نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔