دھرنے سے پیدا شدہ صورتحال کی ذمہ دار برابر حکومت بھی ، انتخابات کے مقصد کے حصول کےلئے پہلے اصلاحات ہونی چاہئے،ٹی این ایس کے پروگرام میں ماہرین کی رائے

 
0
473

اسلام آباد، نومبر 20 (ٹی این ایس):     فیض آباد میں دھرنے سے پیدا شدہ صورتحال کی ذمہ داری برابر حکومت پر بھی عائد ہوتی ہے ،  ٹیکنوکریٹس اور نگراں حکومت  میں بڑا فرق ہوتا ہے اور انتخابات کو بامقصد بنانے کے لئے مختلف شعبوں میں  پہلے اصلاحات ہونی چاہئیں۔

یہ بات  ٹی این  ایس کے پروگرام اسلام آباد ٹو ڈے میں شریک مبصرین نے کہی ہے۔ ڈاکڑ اے آر جاوید کی میزبانی میں نشر ہوئے پروگرام میں سیاسی مبصر ڈاکڑ ابرار عمر نے کہا ہے کہ  دھرنے والوں کا طریقہ کار غلط اور عوام کے لئے باعث  تکلیف اور قانون شکن ضرور ہے تاہم وہ اپنے موقف میں واضع ہیں اور ناممکن مطالبات کا ادراک کرکے انھیں واپس لیتے ہوئے صرف  وزیرِ قانون کے استعفیٰ پر اکتفا اور اصرار کر رہے ہیں  جبکہ دوسری طرف حکومت اپنی غلط اور غیر ذمہ دارانہ روش کے باعث  اس معاملہ میں اس اعتبار سے برابر کی ذمہ دار ہے کہ وہ نہ صرف غلطی کا اعتراف بلکہ وزیرِ قانون زاہد حامد کو ذمہ دار قرار بھی دے چکی ہے مگر اس ضمن میں کوئی معقول اقدام کرنے کے بجائے صرف اس کوشش میں رہی کہ معاملہ عوام کی نظروں سے اوجھل رہے اوراسی وجہ اب حالات اس نہج کو پہنچ گئے کہ فریقین پھنسے اور دھنسے  ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انتظامیہ کی تبدیلی کے بارے میں انھوں نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت کا قیام نظر آرہا ہے تاہم اسکی قانونی حیثیت کا تعین ہونا چاہئے جبکہ نگراں حکومت کی نوعیت اس سے مختلف ہوتی ہے۔ انھوں زیادہ اس بات پر زور دیا کہ انتخابات سے پہلے  انتخابی،عدالتی، زمینیاور معاشی سمیت تمام اہم شعبوں میں اصلاحات ہوں تو انتخابات کا اصل مقصد حاصل ہو سکتا ہے۔