صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ٹریفک مسائل سے دوچار عوام کو مشکلات کا سامنہ

 
0
402

 

کوئٹہ،5مئی (ٹی  این ایس ): کوئٹہ شہر میں ٹریفک پالان مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے ، شہر کے تمام لنک روڈ کے درمیان گاڑیاں کھڑی ہونے سے راستے بند ہوگئے اور لنک روڈ پارکنگ بن گئی ہے شہر کے معروف کاروباری مرکز جناح روڈ ، شارع اقبال فاطمہ جناح روڈ ، شارع جمال الدین افغانی روڈ ، عبدالستار روڈ ؛ چوہڑ مل روڈ شاوکشاہ روڈ پرنس روڈ اور دیگر شہر کے اہم ترین روڈ کے تمام لنک روڈ کو گاڑی یا موٹرسائیکل مکینک نے پارکنگ بنا دیا ہے۔ لنک روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے سے ٹریفک اہلکاروں کے نام ونشان نہیں ہے، لنک روڈ پر پارکنگ کے استعمال روکنے پر ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اہلکار مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو آئی جی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ لنک روڈ پر گاڑی کا سخت نوٹس لیں اگر اس کا نوٹس نہیں لیا گیا تو تاجر برادری ٹریفک کے نااہلی کیخلاف سخت احتجاج کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق  ٹریفک اہلکاروں نے اس مسلے پر اب تک کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی اس پر غور کیا گیا ہے،شہریوں نے  حکومتِ وقت سے اپیل کی ہے کہ وہ  شہر میں گاڑیوں کی پارکنگ کا نظام درست کریں ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ  شہر کی بڑھتی کی آبادی بڑھتی جا رہی ہے اور  مستقبل میں پارکنگ کا کوئی پلان نہیں ہے، پارکنگ کے نام بنائے گئے پلازوں پر قبضے ہوگئے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں پارکنگ پلازے نہ بنا نا حکومت کی ناکامی ہے۔ عوام نے پارکنگ کے نام پر الاٹ کے گئے پلازوں کو سیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ٹریفک پولیس لنک روڈ پر کھڑی گاڑیوں کیخلاف کاروائی کریں اور وہاں ٹریفک پولیس تعنیات کریں۔