عمران خان کا بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پراظہارافسوس

 
0
697

قیام امن ہی سے اٹل بہاری واجپائی کی خدمات کا حقیقی اعتراف ممکن ہے: تعزیتی بیان

اسلام آباد، اگست 16(ٹی این ایس): پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔

عمران خان نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کی وفات کے بعد دکھ کی اس گھڑی میں بھارت کے غم میں برابر کے شریک ہیں،واجپائی صاحب کی وفات سے جنوبی ایشیا کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہوا،قیام امن ہی سے اٹل بہاری واجپائی کی خدمات کا حقیقی اعتراف ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی برصغیرکی قد آورسیاسی شخصیت تھے،پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے واجپائی صاحب کی کاوشیں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی،واجپائی نے بطوروزیرخارجہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا بیڑہ اٹھایاتھا لیکن جب و ہ وزیر اعظم بنے تو انہوں نے نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کاایجنڈاآگے بڑھایا،عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں،لیکن عم ایک عظیم سیاست دان سے محروم ہو گئے ہیں ،سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگرامن کی خواہش سرحدکی دونوں جانب پائی جاتی ہیں۔