گوجرخان کے ایک ہی علاقے سے گیارہ ڈینگی کے مریضوں نے انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کردیا

 
0
466

راولپنڈی اگست 16(ٹی این ایس)دولتالہ گوجرخان کے ایک ہی علاقے سے گیارہ ڈینگی کے مریضوں نے انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے 1131 مشتبہ مریض رپورٹ ہوچکے جس میں سے 46پروبیبل ،101نان ڈینگی جبکہ 15 کنفرمرڈ مریض ہیں۔ان 15کنفرم مریضوں کو بھی مطلوبہ علاج دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ادھرایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) صائمہ یونس نے ہدایت کی ہے کہ موجود ہ بارشوں کے پیش نظر واسا اور آر ڈبلیو ایم سی اس بات کو یقینی بنائیں کہ کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو ۔کھڑے پانی کے سلسلے میں موصول ہونے والی شکائتوں کا فوری ازالہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ گندگی و دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ یہ کھڑا پانی لاروا کی افزائش کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

دولتالہ سے 11مریضوں کا رپورٹ ہونا قابل تشویش ہے۔ اس سلسلے میں فوری طور پر ضروری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خالد ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عظمی حیات و دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے 1131 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے جس میں سے
46پروبیبل ،101نان ڈینگی جبکہ 15جبکہ 15کنفرمرڈ مریض ہیں۔ ڈاکٹر خالد نے کہا کہ حالیہ موسم کے پیش نظر فیلڈ سرگرمیوں کو بڑھایا جارہا ہے تاکہ لارواتلفی کے عمل کو تیزوموثر بنایا جاسکے۔