تحریک انصاف کا حکومت کی ایمنسٹی سکیم عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

 
0
314

لاہور،06اپریل(ٹی ا ین ایس):پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کالا دھن سفید کرنے کیلئے حکومت کی 5 نکاتی ٹیکس ایمنسٹی سکیم مسترد کردی ہے۔ پارٹی نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان نے معاملہ ایوان میں بھی بھرپور انداز سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والے حکمران اپنے جیسوں کو نواز رہے ہیں، یہ سکیم نہیں بلکہ ملک لوٹنے والوں کو فری ہینڈ دینے کا انعام ہے، ایمنسٹی سکیم کا معاملہ سینیٹ میں بھی بھرپور انداز سے اٹھایا جائے گا اور سینیٹ میں ایمنسٹی سکیم کیخلاف قرارداد بھی لائے جائے گی۔