لاس اینجلس،07اپریل(ٹی این ایس):سعودی دارالحکومت میں 18 اپریل کو کھلنے والے سینما میں پہلا شو ’بلیک پنتھر ‘پیش کیا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی اے ایم سے 18 اپریل کو ریاض میں شاہ عبداللہ سینٹر میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کریگی جس میں پہلی فلم ’بلیک پینتھر‘ 5 دن سینما میں دکھائی جائیگی جبکہ سینما میں دوسرا شو ’’انفینٹی وار‘‘ کا ہو گا۔کمپنی ذرائع کے مطابق سینما میں 620 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔ اے ایم سی کمپنی کے آپریشنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی فروخت کیلئے مختلف انتظامات کیے جائیں گے جن میں ٹکٹ کاؤنٹرز کے علاوہ خود کار مشینوں اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی ٹکٹ حاصل کئے جاسکیں گے۔