بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جیل بھیجنے والے جج کا تبادلہ کردیاگیا

 
0
315

جودھپور،07اپریل(ٹی این ایس):بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جیل بھیجنے والے جج رویندرا کمار جوشی کا تبادلہ کردیاگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرنیوالے جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رویندرا کمار جوشی کا اچانک تبادلہ کردیا گیا۔ جج رویندرا کمار جوشی کو اداکار سلمان خان کی ضمانت کی درخواست سننے کیلئے مقرر کیاگیا تھا، تاہم ان کا تبادلہ راجستھان ہائیکورٹ کی طرف سے کیاگیا ہے اور ان کے ساتھ مزید 87 ڈسٹرکٹ ججوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔