ناکامی کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے، فنکار کو ناکامی سے نہیں گھبرانا چاہیے،کنگنارناوٹ

 
0
809

ممبئی،07اپریل(ٹی این ایس):بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کہا ہے کہ ناکامی کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے ، ایک فنکار کو اپنی ناکامی سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار ہ کنگنا رناوٹ نے کہا کہ میں کبھی ایسے پراجیکٹس کا انتخاب نہیں کرتی جن سے صرف اپنی پوزیشن بہتر کرسکوں۔ انہوں نے کہا کہ ناکامی کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے اس لئے فنکار کو اپنی ناکامی سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ مجھے کس طرح کا کام کرنا ہے اور کس طرح کا کام نہیں کرانا ہے۔ میں ہمیشہ خود سے یہی کہتی ہوں کہ بس میں نے کام کرناہے۔