ہالی ووڈ فلم ’کارگو ‘18 مئی کو سینماء گھروں کی زینت بنایا جائے گا

 
0
333

نیویارک،07اپریل(ٹی این ایس):ہالی ووڈ فلم کارگو 18 مئی کو سینماء گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ فلم کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ خوفناک مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ آسٹریلوی فلم ’کارگو‘ کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا ہے۔فلم کی کہانی ایسے باپ کے گرد گھوم رہی ہے جو ہر قیمت پر اپنی ایک سالہ بچی کی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں مارٹن فری مین، اینتھونی ہیز، کیرن پسٹوریس، ڈیوڈ گلپلل اور سوزی پورٹر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم کی ہدایتکاری بین ہالنگ نے دی ہے ۔کریگ ڈیکر اور جیف ہیریسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم 18مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔