چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے قریب اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا جائزہ لیا

 
0
7444

لاہور ،07اپریل(ٹی این ایس):چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے قریب اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا جائزہ لیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار مختلف مقدمات اور از خود نوٹسز کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور پہنچے تو اس موقع پر انہوں نے عدالت کے باہر اورنج لائن منصوبے کا جائزہ بھی لیا۔ چیف جسٹس گاڑی سے اتر کر سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر آگئے اور انہوں نے زیرزمین سڑک کے زیر تعمیر حصہ پر کام کا جائزہ لیا۔