لبنان کے لیے فرانس کی جانب سے 550ملین یورو امداد کا اعلان

 
0
300

پیرس،07اپریل(ٹی این ایس): فرانس نے ایک ڈونر کانفرنس میں لبنان کے لیے 550 ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ امداد کا کچھ حصہ عطیہ ہو گا جبکہ بقیہ رقم بہت کم شرح سود کے ساتھ ادھار کے طور پر دی جائے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ژان ایو لا دریاں نے کہاکہ اس امداد کا کچھ حصہ عطیہ ہو گا جبکہ بقیہ رقم ادھار کے طور پر دی جائے گی اور اس پر سود کی شرح بہت کم ہو گی۔ توقع ہے کہ اس کانفرنس میں لبنان کے لیے لاکھوں ڈالر کے وعدے کیے جائیں گے۔ متعدد سیاسی بحرانوں کی وجہ سے لبنان کی اقتصادی ترقی متاثر ہوئی ہے جبکہ شامی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد بھی اس ملک پر اضافی بوجھ بنی ہوئی ہے۔