تنگوانی کے قریب گھر میں نوجوان لڑکی کی گولیاں لگی ہوئی لاش باذیاب

 
0
307

 

تنگوانی اپریل 07( ٹی این ایس ):تنگوانی کے قریب گھر میں نوجوان لڑکی کی گولیاں لگی ہوئی لاش ملی ہے لڑکی کی ایک ہفتے کے بعد شادی ہونے والی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ قتل یہ خودکشی مکمل تفتیش کے بعد کاروائی کی جائے گی۔تھانہ غوثپور کی حدود گاؤں نجاوت بہلکانی میں گھر میں  فائر نگ کی گولی لگی ہوئی 18 سالہ نوجوان لڑکی ظہیراں بہلکانی ولد علی بخش بہلکانی کی لاش پائی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش تحویل میں لے لی جس کو پوسٹ مارٹم کی لیئے کندھکوٹ ہسپتال لے جایا گیا ہے،مقتولہ لڑکی کے ورثاء کا کہنا تھاکہ لڑکی کی ایک ہفتے کے بعد شادی ہونے والی تھی  ۔

دوسری جانب قتل یہ خودکشی معاملہ تاحال نہ سلجھ سکا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہے اصل صورتحال سامنے آنے کے بعد ہی کاروائی کی جائے گی۔ پتہ چلا ہے کہ مقتولہ لڑکی پولیس اھلکار خان محمد ڈاہانی والوں کو وٹہ سٹہ میں دیا ہوا تھا جوکہ قتل کر دیا گیا ہے تا ہم واقعی کا مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے اور نہ ھی کوئی گرفتاری عمل میں  آسگا ہے علائقی میں افواھیں ہیں کہ معصوم لڑکی کو کارو کاری کے الزام میں قتل کر دیا گیا ہے ۔ اور واقعی کو ڈرامائی انداز میں رنگ دیا جا رہا ہے