رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

 
0
397

اسلام آباد ،اپریل 07 (ٹی این ایس):  پاکستان مسلم  لیگ (ن)  قومی اسمبلی  کے ممبر رمیش کمار نے  ہفتے کے دن باقائدہ  پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، اس ضمن میں انھوں نے عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  سے گفتگو کرتے ہوے کہا کے آخری بار جب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مجھے بلایا تو پاناما اور جے آئی ٹی کے حوالے سے گفتگو  ہوئی تھی جس پر میں نے میں نے اختلاف کیا تھا ،انھوں نے  کہا کے  میرے آنے کے بعد ن لیگ کے متعدد ارکان یہاں جوائن کریں گے، اگر قائداعظم پارٹی تبدیل کرسکتے ہیں تو میں کیوں پارٹی تبدیل نہیں کر سکتا، شاہ محمود قریشی نے مجھے دو گھنٹے ملاقات میں قائل کیا جبکہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے ملنے کے بعد  میں نے طے کیا کہ تحریک انصاف جوائن کروں اور  میں آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔اس موقع پر  رمیش کمار بتایا کے پینتیس لاکھ ووٹ نان مسلم کے ہیں، تمام نان مسلم کمیونٹی سے درخواست ہے کہ ایک ووٹ بھی باہر نہ جائے آپ سب سے التماس ہے کے تمام ووٹ بلے پر لگائیں۔