اسلام آباد،، اپریل 07 (ٹی این ایس): امریکی سفارت خانے کی تیزرفتارلینڈکروزر گاڑی نے دامن کوہ کے نزدیک موٹرسائیکل کوٹکرماردی۔حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔گاڑی امریکی سفارتخانے کے ایئراتاشی کرنل جوزف چلا رہے تھے۔
واقعہ ہفتہ کے روز سہہ پہر تین بجے کے قریب پیش آیا۔معلوم ہواہے کہ امریکی سفارت خانے کی لینڈکروزرگاڑی نمبر058کیوایم جسے امریکی سفارتخانے کے ایئراتاشی کرنل جوزف نامی شخص چلارہاتھا،نے دامن کوہ کے نزدیک موٹرسائیکل نمبر900اے آر ایم کو ٹکرماردی۔حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان تلہاڑ کا رہائشی عتیق بیگ جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑی کو توتھانہ کوہسارمنتقل کردیاگیاہے جبکہ امریکی اہلکارکو گرفتارنہیں کیاگیا۔متوفی نوجوان کی نعش ہسپتال منتقل کرادی گئی ہے۔