بکری کھیت میں جانے پر 10 سالہ بچے کو سفاکی کیساتھ قتل کرنے والے بااثر وڈیرے مقتول کے اہل خاندان کو چار سال سے مظالم کا نشانہ بنارہے ہیں

 
0
618

بااثروڈیروں نے الٹا بچے کے خاندان پر28 مقدمات قائم کرکے اسکے 70 سے زائد افراد کو گرفتار کرایا اور فصلوں اورمال مویشی کو تباہ کردیا
مظلوم خاندان کی خواتین ،بچے اوربوڑھے انصاف اورتحفظ کے لئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، کئی روز سے نیشنل پریس کلب کے باہر برسر احتجاج
اسلام آباد، اپریل 07 (ٹی این ایس): سندھ کےظالم وڈیروں نے نہ صرف ایک دس سالہ بچہ کو بے دردی سے قتل کر ڈالا بلکہ الٹا اسکے خاندان پر28 مقدمات قائم کرکے اسکے 70 سے زائد افراد کو گرفتار کرایا۔
ظلم کی یہ غضب داستان خیرپورضلع میں چار سال پہلے شروع ہوئی تھی اور بدستور رقم ہورہی ہے کہ پولیس کی مدد سے مقتول بچے کے اہل خاندان پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔چار سال قبل ظالم اور سفاک وڈیروں نے 10 سالہ بچے میرعبداللہ کو کلہاڑیوں کے پے درپے وارکرکے محض اس لئےقتل کرڈالا تھاکہ اس کی بکری وڈیروں کے کھیت میں چلی گئی تھی جسے لینے کے لئے وہ وہاں گیا تھا۔
معصوم عبداللہ کے قتل پر مقامی پولیس نے دوافرادکو گرفتارتوکرلیالیکن مقتول بچے کے خاندان کو ان ظالم وڈیروں سے تحفظ فراہم نہ کرسکی۔

الٹا بااثروڈیروں نے پولیس کی ملی بھگت سے عبداللہ کے خاندان پر ایک ماہ کے اندر 28مقدمات درج کئے اورخاندان کے 70سے زائدافراد کو گرفتارکراکے سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا۔جس کے بعد اس مظلوم خاندان کی خواتین ،بچے اوربوڑھے انصاف اورتحفظ کے لئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہوگئے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے کئی روز سے احتجاجی دھرنادیئے اس خاندان کاکہناہے کہ دس سالہ بچہ میرعبداللہ کو چار سال قبل کھیت میں بکری جانے پر وڈیروں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا۔اس واقعہ کے چند ماہ بعد مخالف پارٹی کا 80سالہ بزرگ پراسرار طورپرقتل ہوا۔جس کا الزام ہمارے اوپرلگادیاگیااورپولیس نے مخالف پارٹی کے ساتھ مل کر ہمارے اوپرجھوٹے مقدمات درج کئے۔
ان کا مزید کہناہے کہ ہمارے مخالفین نے ہماری زرعی فصلوں اورمال مویشی کو تباہ کردیااور30سے زائدگھروں کو زمین بوس کردیا۔ہمارے خاندان کے 70افراد اس وقت سلاخوں کے پیچھے پہنچادیئے گئے ہیں۔
سندھ پولیس کے ظلم اورسندھ حکومت کی بے حسی کے باعث یہ خاندان اس وقت بے سروسامانی کی حالت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے پر مجبورہیں ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف اورتحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

امریکی سفارتخانے کے ایئراتاشی کرنل جوزف نے دامن کوہ کے نذدیک موٹر سائکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا
اسلام آباد،، اپریل 07 (ٹی این ایس): امریکی سفارت خانے کی تیزرفتارلینڈکروزر گاڑی نے دامن کوہ کے نزدیک موٹرسائیکل کوٹکرماردی۔حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔گاڑی امریکی سفارتخانے کے ایئراتاشی کرنل جوزف چلا رہے تھے۔
واقعہ ہفتہ کے روز سہہ پہر تین بجے کے قریب پیش آیا۔معلوم ہواہے کہ امریکی سفارت خانے کی لینڈکروزرگاڑی نمبر058کیوایم جسے امریکی سفارتخانے کے ایئراتاشی کرنل جوزف نامی شخص چلارہاتھا،نے دامن کوہ کے نزدیک موٹرسائیکل نمبر900اے آر ایم کو ٹکرماردی۔حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان تلہاڑ کا رہائشی عتیق بیگ جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کاکہناہے کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑی کو توتھانہ کوہسارمنتقل کردیاگیاہے جبکہ امریکی اہلکارکو گرفتارنہیں کیاگیا۔متوفی نوجوان کی نعش ہسپتال منتقل کرادی گئی ہے۔